حکومت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے میں کردار ادا کرے: مولانا مفتی محمد حسن
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی نے خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے ۔توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔ مولانا مفتی محمدحسن ، مولانا عزیز الرحمن ثانی ،پیررضوان نفیس ،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم و دیگر علماء نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پر خطبات جمعہ میں شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے کی ناپاک سازش ہے۔