• news

الیکشن سے قبل لیگی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کھلی دھاندلی ہے: ساجدہ وسیم ملک

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل لیگی رہنمائوں کیخلاف کاروائی کھلی دھاندلی ہے،کچھ لوگ ن لیگ کو الیکشن سے آئوٹ کرنے کی مکمل پلاننگ کر چکے، عوام پارٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھ رہی ہے، الیکشن میں انہی ہتھکنڈوں کی وجہ سے عوام سب سیزیادہ لیگی امیدواروں کو ووٹ دینگے۔ عمران خان لوٹوں کو اکٹھا کر کے ملک میں تبدیلی لانے کے خواب دیکھ رہے ہیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، عمران خان کی قسمت میں شیروانی نہیں ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹر متحد اور یک جان ہے، ن لیگ جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی وہ ہر صورت کامیاب ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن