• news

مسلم لیگ ن کی کر پشن بے نقاب ہو چکی، حیلے بہانوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: ثوبیہ کمال

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کرپشن بے نقاب ہو چکی وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کریں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان آج جن مسائل کا شکار ہے ان کے حل کیلئے ملک کو عمران خان جیسی مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں قائداور اقبال کا پاکستان بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے صرف اقتدار کے مزے لوٹیں ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن