• news

مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام کرنل (ر) اکرام اللہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج ہوگا

لاہور (کلچر رپورٹر) معروف دانشور، تجزیہ کار اور نوائے وقت کے کالم نگار کرنل(ر) اکرام اللہ کی یاد میں، مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج پانچ بجے شام تعزیتی ریفرنس منعقد ہو رہا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت اس ریفرنس سے ایس ایم ظفر، جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جنرل (ر) ہمایوں بنگش، مجاہد کامران، مجیب الرحمان شامی، سعید آسی، ایر وائس مارشل (ر) انور محمود اور عزیز احمد خطاب کریں گے۔ ریفرنس ظفر علی خاں ٹرسٹ کے دفتر 21 ون ریونیو مسلم ٹائون میں منعقد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن