نواز شریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ بے وفائی کرکے دیا: نثار
راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا ¾ برادری کی نہیں پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ¾ عمران خان دوست ہیں ٹکٹ لے سکتا تھا ¾ میں نے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کوترجیح دی ۔ جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہاکہ ہمیشہ سیاست میں اپنے علاقے کا علم بلند رکھا، اس علاقے میں میں 1985 میں آیا جب یہاں ہسپتال تھا نہ کوئی سڑک تھی لیکن 34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقے کے لوگوں کوترقی دی، ایک وقت تھا انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھی آج گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی انہوںنے کہاکہ میں نے اقتدار میں آکر نہ کوئی پمپ لگایا ¾ نہ سی این جی اسٹیشن لگایا ¾ نہ فیکٹر لگائی ہمیشہ ملک پاکستان اور اپنے علاقہ کا سوچا۔ دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے چوہدری نثار تنہا نہیں، چوہدری نثار علی خان اللہ کے بعد صرف اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہے۔ آپ میرے بھی ترقیاتی کام دیکھ لیں اور میرے مخالفین کو بھی دیکھ لیں ¾ جو آپ کو اچھا لگے اسے آپ ووٹ دیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے میرے حلقہ اور عوام پر پورا یقین ہے اور 25جولائی کو ڈبوں سے میرے حق میں ووٹ نکلیں گے۔ ہاتھ اٹھا کر کاسہ لیسی کرنیوالا نہیں،میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر اصولوں کی سیاست کی ہے۔
نثار