• news

کراچی: اے این پی نے شہباز شریف کی حمایت کردی، سوات میں ایم ایم اے نے اپنے امیدوار سے ٹکٹ لے لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف کو سندھ اور خیبر پی کے میں دیگر جماعتوں کی حمایت ملنے سے سیاسی طور پر تقویت مل گئی ہے۔ سندھ میں این اے 249 کراچی میں میاں شہباز شریف کو اے این پی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جبکہ خیبر پی کے میں سوات این اے 3 میں متحدہ مجلس عمل نے میاں شہباز شریف کے حق میں اپنے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ یوں میاں شہباز شریف کو اس حلقہ انتخاب میں نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حجت اللہ ایم ایم اے کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
شہباز/ حمایت

ای پیپر-دی نیشن