عمران کا فون، مسلم لیگ(ن) کے منحرف رہنما چودھری عبدالغفور پی ٹی آئی میں شامل
لاہور (خصوصی رپورٹر+سپیشل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے منحرف رہنما چودھری عبدالغفور میو نے پی ٹی آئی کے رہنما اور این اے 133 سے امیدوار اعجاز چودھری سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور اعجاز چودھری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ قبل ازیں چودھری عبدالغفور میو سے عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی اور اپنی پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ چودھری عبدالغفور میو نے عمران خان کو اپنی رہائش گاہ پر آنے کی دعوت دی اور وہ اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل بھی ہو جائیں گے لیکن عمران خان کے اسلام آباد میں مصروف شیڈول کے باعث طے پایا وہ اعجاز چودھری سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت اعجاز چودھری سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا۔سپیشل رپورٹر کے مطابق اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے تحرےک انصاف مےں شامل ہونے والوں کو خوش آمدےد کہا پارٹی مفلر پہنائے اور کہا عمران خان کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے وہ واحد سےاسی لےڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، پاکستان کو لوٹنے والے آج اےک دفعہ پھر مےدان مےں نکلے ہوئے ہےں عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کو عبرتناک انجام تک پہنچانا ہو گا، نواز شرےف اور آصف علی زرداری اےک ہی سکے کے دو رخ ہےں دونوں عوام کو گمراہ کر رہے ہےں۔ بعدازاں اعجاز احمد چوہدری نے پی پی 166کے امےدوار عبدالکرےم کلواڑ کے ہمراہ یوسی224 میں پارٹی دفتر کا افتتاح ےوسی 225مےں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم، یو سی 234 اور 235 میں عمران کاظمی کی جانب سے منعقدہ کارنر مےٹنگ مےں بھی شرکت کی۔
عمران/ عبدالغفور