شفاف انتخابات چاہتے ہیں ‘ متنا زعہ ہوئے تو نتائج بھیانک ہونگے : اسفندیار ولی
پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہم شفاف انتخابات کے حق میں ہیں اور اگر الیکشن متانزعہ ہوئے تو نتائج بھیانک ہونگے ، مختلف حلقوں میں تاحال ترقیاتی کام جاری ہیں جو الیکشن کمشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترنگزئی چارسدہ میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آزاد اور شفاف الیکشن نہیں کرانا چاہتی اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کی بی ٹیم کے طور پر اس کی انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ ذاتی مفادات کیلئے سیاست قوم کے ساتھ دھوکہ اور بے وفائی ہے ، ہمیں اقتدار کی نہیں صرف قوم کے مستقبل کی فکر ہے۔ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں ارانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔کیو ڈبلیو پی کا پختونوں کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔بنی گالہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جو ہنگامے ہوئے وہ دنیا جانتی ہے ، اے این پی واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے کارکنوں کے مشورے سے ٹکٹ جاری کئے اور دیگر جماعتوں کی طرح پیرا شوٹ امیدواروں کو میدان میں نہیں اتارا۔ گزشتہ سینٹ انتخابات میں سوائے اے این پی کے ہر جماعت کے ممبران فروخت ہوئے۔ پانچ سال کے دوران سابق صوبائی حکومت نے قوم کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند رکھے۔ کچھ لوگ اس اہم ایشو کو چھیڑ کر حالات بگاڑنا چاہتے ہیں ،کالاباغ ڈیم متانازعہ ایشو ہے اور تین صوبے اس کی تعمیر کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قرار داد پیش کر چکے ہیں۔پنجاب کی خوشحالی کی قیمت پر پختونوں کی تباہی کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا متبادل کے طور پر بھاشا ڈیم تعمیر کرے۔
اسفندیار ولی