• news

مریم نواز این اے 125 سے کاغذات واپس نہ لے سکیں، پنسل کا نشان الاٹ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مریم نواز این اے127 سے الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن انہوں نے این اے 125 سے کاغذات واپس نہیں لئے اور ریٹرننگ افسر نے انہیں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنسل کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز کے وکیل کاغذات واپس لینا بھول گئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی مرضی سے کاغذات واپس نہیں لئے اور اس طرح وہ اس حلقے سے انتخاب لڑنے والی پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کے ووٹ ضائع کرنا چاہتی ہیں۔ 2013 ءکے انتخابات میں بھی کئی ایک حلقوں میں اسی طرح کیا گیا اور مخالف امیدوار کے ووٹ کم کئے گئے۔ 2013 ءکے انتخابات میں شیخوپورہ کے سٹی کے حلقہ میں قومی اسمبلی کے امیدوار میاں جاوید لطیف کو ٹکٹ دیا گیا اور صوبائی حلقے میں عارف خاں سندھیلہ کو شیر کا نشان ملا لیکن عارف خان سندھیلہ نے اپنے کاغذات میاں جاوید کے مقابلے سے واپس نہیں لئے اور انہیں آزاد حیثیت سے استری کا نشان دے دیا گیا جس پرانہوں نے سینکڑوں ووٹ لے لئے۔
مریم/ پنسل

ای پیپر-دی نیشن