• news

چیف جسٹس سے انصاف لئے بغیر نہیں جائوں گی: سیمل راجہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کی مبینہ اہلیہ سیمل وحید راجہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس سے انصاف لئے بغیر نہیں جائوں گی۔ میرا راجہ بشارت سے نکاح ہو چکا ہے لاہور کی عدالتوں میں کیس لڑ رہی ہوں۔ مجھے انصاف دلایا جائے۔ کوئی عورت ایسا نہیں کر سکتی کہ کسی دوسرے شخص کو اپنا شوہر کہے، راجہ بشارت ان کے حوالے سے مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کا مقصد کوئی لالچ نہیں انصاف چاہتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن