• news

فرقہ وارانہ فسادات، بھارتی ریاست میرٹھ میں مسلمان خوفزدہ ، نقل مکانی پر مجبو ر

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست میرٹھ میں مسلمان خوف کا شکار ہو کر اپنے آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے، مسلمانوں نے مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں کر دئیے، اجتماعی ہجرت سامنے آنے پر علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی، انصاف نہیں ملا تو وہ گھر چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ لساڑی گائوں کے 20 مسلم خاندان نے مکانات فروخت کرنے کے بینر لگا دیئے۔ یہاں چھوٹے چھوٹے تنازعات کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے دیا جاتا ہے۔ یہ پوسٹر گزشتہ روز دیواروں پر چسپاں نظر آیا جس کے بعد ان مسلم خاندانوں کی حمایت میں دیگر مسلمانوں نے بھی یہاں سے ہجرت کرنے کی بات کہی ہے۔ اس طرح اجتماعی ہجرت کی بات سامنے آنے کے بعد علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول برپا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لساڑی گائوں میں مسلمانوں کے تقریبا 100 گھرآباد ہیں جو 21 جون کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انھیں انصاف نہیں ملا تو وہ یہاں سے اپنا گھر چھوڑ کر کہیں دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن