غیر قانونی بھرتیاں ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 9 اگست تک ملتوی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور ریفرنس کی مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے درخواست دائر کی کہ بیماری کے باعث راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہٰذا سماعت انتخابات کے بعد کی جائے۔ اس ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر عدالت نے فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔