دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی
سیالکوٹ(نامہ نگار) بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ چودہ ہزار کیوسک ہوگئی تک پہنچ گئی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں دو روز کی بارش کے باعث دریائے چناب میں ہفتہ کے روز صبح نو بجے پانی کی آمد ایک لاکھ چودہ ہزار کیوسک تک جاپہنچی جو نچلی درجہ کی حد ہے۔ شام پانچ بجے تک پانی کی آمد میں بتدریج کمی ہوتے ہوئے ستاسی ہزار پانچ سو تک پہنچ گئی۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب سے گیارہ لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے ۔ پانی کی مانیٹرنگ جاری ہے جس کے بارے رپورٹس ہر آدھے گھنٹہ بعد حکام کو بھجوائی جارہی ہے ۔بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔