• news

قلات: ٹا ئر پھٹنے سے مسافر کوچ کھائی میں جاگری‘ 2 افراد جاں بحق‘ 40 زخمی

قلات (آئی این پی)قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹائر پھٹنے سے کھائی میں جاگری۔حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ0 4کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔کوئٹہ سے پنجگور جانیوالی مسافر کوچ قلات کے علاقے سنگداس کے قریب اگلا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہرے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 40کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، اطلاع ملتے ہیں زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس پولیس کی گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاگیا،جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے، ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن