شاہپور صد ر، جھنگ: قتل کے 2 ملزموں کو دو، دو بار، ایک کو 1 بار سزائے موت
جھنگ، شاہپور صدر (نامہ نگاران) شاہپورصدر (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج شاہپورجاوید اقبال رانجھا نے تھانہ شاہپورسٹی کے تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان خاور اور قیصر کو دو دو مرتبہ سزائے سزائے موت اور دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا ، ملزم سعید جوڑا کو تین مرتبہ عمر قید ، چھ لاکھ روپے جرمانہ ، ملزم مبشر سلیم کو تین مرتبہ عمر قید کی سزاکا حکم سنایا ہے ۔ ملزمان نے 18 اگست 2015ء کو نولکھا بازار شاہپورسٹی میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے تین افراد ریاض، واجد اور حیات کو قتل کر دیا تھا ۔فائرنگ سے ایک خوانچہ فروش رفیق ، راہگیر ثقلین قریشی اور ایک دس سالہ بچہ رمضان بھی شدید زخمی ہوئے تھے ۔ جس کا مقدمہ شاہپورسٹی میں درج کیا گیا تھا ۔ معمولی عداوت کی بنا پر ملزمان خاور وغیرہ نے مقتولین پر فائرنگ کر دی تھی ۔ جھنگ میں 26 مئی 2016۔ کوچار ملزموں ظفر ، خالد ، دلشاد اور انور نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کر کے ایک شخص سرفراز کو قتل اور دو افراد کو زخمی کردیا تھا ا۔ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ سراج نے مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ظفر کوسزائے موت اور بار ہ لاکھ روپے جرمانہ اور خالد کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر دو ملزموں کا شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔