نیویارک : خواتین کی نازیبا تصاویر لینے کی کوشش کیمرے کی بیٹری پھٹنے سے ایک شخص زخمی
نیویارک (بی بی سی) امریکی ریاست وسکانسن میں پولیس کے مطابق ایک شخص اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کے جوتے پر نصب کیمرا پھٹ گیا۔اس 32 سالہ شخص نے یہ کیمرا خواتین کے سکرٹ کے نیچے سے نازیبا تصاویر اتارنے کے لیے لگا رکھا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق اس شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔