عمران نیازی ٹوکرا اٹھائے لوٹے ڈھونڈ رہے، سعید غنی
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ٹوکرا اٹھائے لوٹے ڈھونڈ رہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ عمران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ عوامی مقبولیت سے محروم ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی گلو بٹ کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کریں کیونکہ لیاقت جتوئی اور یار محمد رند کے بعد اب صرف گلو بٹ ہی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پر اپنے خاندان کا بھی کوئی اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی لوٹوں اور لٹیروں کی انجمن بن گئی ہے۔ نوجوان یوٹرن خان کا بائیکاٹ کریں۔