اوکاڑہ: اڑھائی ماہ بعدمغویہ گھر پہنچ گئی، اغوا کار لڑکی سے زیادتی کرتا رہا
اوکاڑہ(نامہ نگار) اڑھائی ماہ بعد مغویہ اغواء کارروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔ مرکزی ملزم مغویہ سے مبینہ زیادتی کرتا رہا۔نواحی گائوں باہری پور کی سعدیہ دختر علی شیر نے سٹی دیپالپور کو بتایا کہ اڑھائی ماہ قبل ملزمان محمد حسین عرف حسینی ،احمد عرف جگنو اور ارشد عرف راشی نے اغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے جہاں جہاں ملزم حسین عرف حسینی اس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا ۔