لاہور ہائی کورٹ میں کل سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا
لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ میں 2 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔2 ماہ کی عدالتی تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہو گی اور اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 2 جولائی سے 6 ڈویژن بنچ اور 27 سنگل بنچ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔