• news

حیرت ہے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والا ٹکٹوں کی تقسیم سے عاجز آگیا: مولابخش چانڈیو

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا حیرت ہے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے ٹکٹوں کے تنازعات سے عاجز آگئے، ایٹمی پاکستان کی حکمرانی کرکٹ کا کھیل نہیں جو اناڑی کھیلے،ملک جن بحرانوں میں گھرا ہے ان سے نکالنا کسی کھلاڑی کے بس کی بات ہے‘ نہ شہباز جیسے اناڑی کی۔انہوںنے ہفتے کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چند ٹکٹوں کے تنازعات پر کانوں کو ہاتھ لگانے والا عمران خان دعوی کرتا ہے کہ بائیس کروڑ عوام کے مسائل حل کرے گا، ایک طرف کھلاڑی ہے اور دوسری طرف قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنے والا شہباز شریف، شہباز شریف کی انتخابات سے قبل قومی حکومت کی تجویز نااہلی کا اعتراف ہے، (ن) لیگ ہو کہ تحریک انصاف دونوں کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہے نہ ویژن۔

ای پیپر-دی نیشن