عوام برابری پر مبنی پاکستان کیلئے ہم آواز ہوں: جواد احمد
لاہور (خصوصی رپورٹر) عوام بہادرانہ سوچ سے برابری پر مبنی پاکستان کی آواز بنیںکیونکہ برابری کے پاکستان میں عوامی تحفظ اور حقوق ہی کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی ان باتوں کا اظہار برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 132 گواوہ پنڈ بھٹہ چوک میں عوامی اجتماع کے دوران کیا ان کا اس موقع پر مزید کہناتھا کہ ہم برابری پر مبنی نظام کے خواہش مند ہیں اور ہمارہ منشور ہی اس نظام کو سامنے لایا ہے ہم چاہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقہ اورمحنت کش کی آمدن کم از کم 50 ہزار مقرر کی جائے اور ساتھ ہی ان کو رہائش،میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہو اس لئے ہم اپنے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے جنرل الیکشن میں پرجوش انداز میں حصہ لے رہے ہیں اور ہمارہ انتخابی نشان گیٹ ہی تمام تر سہولیات اور خوشخالی کا راستہ کھولے گا ۔تقریب میںبرابری پارٹی کے نمائندوں اور حلقہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور برابری پارٹی کے چیئرمین سمیت دیگر کو نہ صرف خوش آمد ید کہا بلکہ اپنی ہر ممکن سپورٹ کا یقین بھی دلایا۔