• news

کرنل (ر) اکرام اللہ اپنی ذات میں انجمن، متحرک شخصیت تھے: ڈاکٹر حسن عسکری

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پروفیسر ڈاکٹرحسن عسکری نے کہاہے کہ کرنل(ر) اکرام اللہ اپنی ذات میں ایک ادارہ، ہروقت متحرک اور انتہائی مثبت شخصیت کے حامل تھے، ہمیشہ قومی معاملات کی صورتحال کوبہتربنانے پرغوروخوض کرتے رہتے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزمولاناظفرعلیخان ٹرسٹ کے زیراہتما م پاکستان نیشنل فورم کے سربراہ اور نوائے وقت کے کالم نگارکرنل (ر)اکرام اللہ کی یاد میںمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میںکیا۔ صاحبزادے اسد خان نے کہاکہ مرحوم والد سچے محب وطن اور اولعزم شخصیت کے مالک ناقابل فراموش انسان تھے، انکے دل میں ملک کا درد تھا۔سعیدآسی نے کہاکہ مرحوم نے ایک طمانیت بھری بھرپورزندگی گزاری، ان کاآخری کالم انکی وفات سے دوتین دن پہلے چھپا، انہیں میڈیا مینیجمٹ میںبھی خصوصی مہارت حاصل تھی،۔ مجیب الرحمن شامی نے کہاکہ مرحوم بیشمار صلاحیتوںکے مالک انسان تھے۔ ایس ایم ظفر‘شمشاد احمد‘جسٹس فقیر کھوکھر‘ خالد محمود نے کہاکہ مرحو م پیرانہ سالی کے باوجود کبھی ہمت نہ ہارتے۔

ای پیپر-دی نیشن