• news

تحریک انصاف کی جیت سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے امیدوار پی پی 166 عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا وقت آ گیا ہے انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت یقینی کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کا انجام قریب آ گیا ہے تحریک انصاف کرپشن کو جڑ سے ختم کر دے گی ملک کو خوشحالی کے راستے لے جانا اور عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے عمران خان کی قیادت میں اس مشن کو مکمل کرکے رہیں گے کرپٹ عناصر کو اپنا انجام قریب نظر آ رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن