کالاباغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر کی تعمیر پاکستان کے مفاد میں ہے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر کی تعمیر پاکستان کے مفاد میں ہے۔ قومی ایشوز کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔ بھارت آبی جارحیت کا مقابلہ پوری قوم متحد ہو کر کرے۔ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کر رہا ہے۔ اس سازش کا مقابلہ قومی یکجہتی کے ذریعے ڈیموں کی تعمیر سے ہی کیا جا سکتا ہے ہر سال اربوں ڈالر کا پانی ضائع ہونا قومی نقصان ہے۔ قوم اس اہم ایشو پر متفق ہے۔ قومی مسائل پر سیاست چمکانا ملک و قوم سے وفاداری نہیں۔ دو ڈیموں کی تعمیر پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ وکلا برادری قومی ایشوز پر عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وکلا نے ہمیشہ اہم قومی مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے حل میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔