• news

اولیا کرام نے انسانیت کی خدمت کے ذریعے دین پھیلایا: ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے اولیا اللہ نے انسانیت کی خدمت کے ذریعے اسلام پھیلایا۔ اولیا کی تعلیمات مشعل راہ میں آج بھی انسانیت جن مسائل کا شکار ہے ان کا حل اولیا کرام کے طریقے پر چل کر نکالا جا سکتا ہے اولیا کرام نے ہر مسئلے پر انسانیت کی رہنمائی کی ہے۔ علم پھیلانے میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرے ہم دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی اولیا کی تعلیمات اپنانی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن