• news

این اے 135 میں زمینوں پر قبضہ کی شکایات بڑھ گئیں: امیرالعظیم

لاہور (پ ر) حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 135 کی سرکاری زمینوں پر براسر اقتدار قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، جگہ جگہ چائنا کٹنگ کی شکایات ہیں۔ قبرستان اور چرچ کی زمینیں بھی اس مافیا کی دسترس سے نہیں بچ سکیں۔ جوہر ٹائون کے جی بلاک اور جے بلاک میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کا ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔ کچھ کالونیوں نے مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت پانی، سیوریج اور اندرونی سڑکوں کا نظام بنا لیا لیکن باقی حلقہ ڈبن پورہ بن چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن