صاف و شفاف الیکشن ملک و قوم کے مفاد میں ہیں: ممتاز اعوان
لاہور (پ ر) شہریان پاکستان کے زیر اہتمام الیکشن عوام اور توقعات کے عنوان پر قومی سیمینار مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق رضا قادری محمد ممتاز اعوان ڈاکٹرریاض الرحمان یزدانی شیخ علی رضا کامران چیمہ میڈیم شہزاد گل خاکسار رہنما ماجد جاوید سعود اعظم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن ہی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہی بہتر ہونگے اس لئے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن منصفانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات کا عمل زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں قومی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الیکشن آگاہی مہم دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت اور اس کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کو اسے بہتر سے بہتر استعمال کرنیکی تلقین کریں ۔