مسلم لیگ ن ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکی : عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ذہنی طور پر الیکشن ہار چکی ہے اس کی مثال کے مریم نواز کا کئی بار حلقہ تبدیل ہوا اگر مریم نواز نے این اے 125 میں ترقیاتی کام کروائے ہوتے تو یہاں سے ہی الیکشن لڑتی حلقہ این اے 125 میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کسی ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے اس حلقے میں کوئی لائبریری یا کمپیوٹر کالج نہیں جہں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں یہاں کوئی بڑا ہسپتال نہیں بنایا گیا جہاں لوگ اپنی تیمارداری کر سکتے پورے پانچ سال میں یہاں کوئی نظر نہیں آیا اور الیکشن کے اعلان ہوتے ہی عوام کو گمراہ کرنے اور ان سے جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے آ جاتے ہیں۔