• news

مسلمان ملکوں کے حکمران قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کریں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد پریشان ہے کہ مسلمانوں پر اس قدر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے آخر اس کا حل کیا ہے ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے اجتماعی طور پر کیا لائحہ عمل تیا کیا جائے یہ مشکلات ہماری خود پیدا کردہ ہیں یا ہم سازش کا شکار ہو رہے ہیں یہ سب مشکلات مسلمانوں ہی کے لئے کیوں ہیں یہ سوالات دل و دماغ کو مفلوج کئے دیتے ہیں اس کی وجوہات یہی سمجھ میں آتی ہیں کہ مسلمان اپنی راہ سے بھٹک کر طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار بن کر اپنوں ہی کے گلے کاٹ رہے ہیں حکمران اپنے عوام کے دل کی آواز سنیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلے کریں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہو اور امت مسلمہ ان مشکلات سے باہر نکلے۔

ای پیپر-دی نیشن