سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کریں: اعظم خان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم کی وجہ سے وہاں مسائل ہو سکتے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔ اتوار کو ایک بیان میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع حساس ہیں تاہم ضابطہ اخلاق پر نیکٹا کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے بتایا کہ ملک بھر کے انتخابی عمل کو اسلام آباد میں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔
اعظم خان