• news

خدا کا واسطہ، شفاف الیکشن ہونے دیں ہر ادارہ آئین کے مطابق چلے: شاہد خاقان

مری (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے ملک میں شفاف الیکشن ہونے دیں، ہمارا مطالبہ ہے ملک آئین کے مطابق چلے، ہر ادارہ آئین کے مطابق چلے، الیکشن کو آگے کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں کسی کو حق نہیں الیکشن میں مداخلت کرے۔ عمران خان کے پاس وقت ہے کسی اور حلقے میں چلا جائے۔ تین فیصد سے کم گروتھ تھی 6 فیصد تک کر دی۔ پی ٹی آئی اور پی پی کو کچھ پتہ ہی نہیں، کام کرنا پی پی اور پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عمران خان اپنے گھر جائے گا دو قوتوں کا مقابلہ ہے کیا ہوا نئے پاکستان کا؟ وفاداریاں بدلنے والوں کی ایک فوج الیکشن لڑ رہی ہے۔ میں کام کروں نہ کروں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ سیاست کی ہے تو خدمت کی۔ سیاست کی ہے 21 سال اپوزیشن میں گزارے ہیں اقتدار میں نہیں اپوزیشن میں وقت گزارا، روزگار تب ملے گا جب معیشت مضبوط ہو گی۔ راجہ قمر الاسلام بھاری اکثریت سے جیتے گا۔ نواز شریف نے 100 پیشیاں بھگتی ہیں۔ وفاداریاں بدلنے والوں کی لائن لگ گئی ہے۔ تحریک انصاف کے پرانے کارکن پیچھے رہ گئے۔ کیا بار بار وفاداریاں تبدیل کرنے والے نیا پاکستان بنائیں گے؟ دس ماہ کی وزارت عمٰی میں اربوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
شاہد خاقان

ای پیپر-دی نیشن