• news

اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے فیصل علی راجہ ڈی آئی جی آپریشن تعینات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس سے آنے والے فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی آپریشن، کامران عادل کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایس ایس پی عبدالقادر قمر کو اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی مجاہد اکبر کو اے آئی جی سپیشل برانچ، سکندر حیات کو اے آئی جی جنرل، ایس پی گلفام ناصر کو ایس پی سپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔ سندھ پولیس سے آنے والے حسن جہانگیر کو ایس ڈی پی او آبپارہ سرکل لگا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی ملک مطلوب، عصمت اللہ جونیجو کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی محد سلیمان کو ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔ ایس پی لیاقت نیازی کو ایس پی رورل اسلام آباد، ایس پی حسام بن اقبال کو ایس پی انڈسٹریل، کیپٹن (ر) عامر نیازی کو ایس پی سٹی، احمد اقبال کو ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ، ایس پی سید ذیشان حیدر کو ایس پی صدر زون تعینات کیا گیا ہے۔ تمام اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے زونز بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس افسران کے تبادلوں کی منظوری الیکشن کمشن نے ہفتہ کے روز دی تھی۔خبر نگار کے مطابق وفاقی نگراں حکومت نے اتوار کو عام تعطےل کے باوجود پاکستان اےڈمنسٹرےٹو سروس گروپ (پاس) کے گرےڈ انےس کے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کےپٹن(ر)مشتاق احمد کو تبدےل کردےاہے،ان کی خدمات وزارت مواصلات کے حوالے کر دی ہےں جہاں انھےں اےن اےچ اے مےں کسی اہم عہدے پر لگاےاجائے گا جبکہ (پاس) کے گرےڈانےس کے ڈپٹی سےکرٹری اسٹےبلشمےنٹ ڈوےژن محمد حمزہ شفقات کو اسلام آباد کا نےا ڈپٹی کمشنر لگادےاہے۔

اسلام آباد/ تبادلے

ای پیپر-دی نیشن