• news

ریحام کیپ ٹاﺅن کے عالیہ کلینک پراپنے مسائل کا حل نکلوائیں، مفتی اسماعیل، داڑھی والی تصویر شائع کرنے پر گوجرانوالہ میںاندراج مقدمہ کی درخواست

گوجرانوالہ + اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے ریحام خان کیخلا ف داڑھی کا مذاق اڑانے پر اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دے دی۔ تفصےلات کے مطابق جمعےت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سےکرٹری بابر رضوان باجوہ نے تھانہ گرجاکھ مےں رےحام خان کے خلاف درخواست دےتے ہوئے موقف اختےار کےا کہ رےحام خان نے اپنی داڑھی والی تصوےر بنا کر سنت نبوی کا مذاق اڑاےا ہے جس پر وہ گستاخی کی مرتکب ہوئی ہے، لہذا رےحام خان کےخلاف مقدمہ درج اور اسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، تاہم گرجاکھ پولےس مصروف ہے۔ دریں اثنا ریحام خان نے جس داڑھی والی تصویر کو اپنی تصویر کے ساتھ ایڈٹ کیا وہ مفتی اسماعیل مینک کی تھی جسے انہوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ انتہائی منفرد اور دلچسپ انداز میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مشورہ بھی کیا۔ مفتی اسماعیل مینک نے اپنے ٹویٹر میں تحریر کیا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گئے اور نہ ہی وہاں کے سیاسی معاملات کو سمجھتا ہوں البتہ ریحام کیلئے مشورہ ہے کہ وہ کیپ ٹاﺅن میں واقع عالیہ کلینک ضرور جائیں وہاں ان کو اپنے مسائل کا حل مل جائے گا۔ واضح رہے عالیہ بیوٹی کلینک معروف بیوٹی کلینک ہے جہاں میک اپ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بازوﺅں ، ٹانگوں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں کو لیزر کے ذریعے ختم کا جاتا ہے۔
ریحام/مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن