• news

قازقستان میں فٹبال کا جنون‘میسی ‘رونالڈ و کے عمارت پر پورٹریٹس بنا دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیا بھر میں فیفا ورلڈ کپ 2018کا جنون عروج پر ہے ساتھ ہی فٹ بال کے مداح جوش وخروش میں منفرد اور دلچسپ مظاہرے پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اسی طرح کا واقعہ قازقستان میںپیش آیا جب ماہر فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیواروں کو کینوس میں تبدیل کر کے معروف فٹبالر میسی اور رونالڈو کے پورٹریٹس بنا دئیے۔یہ ماہر آرٹسٹ کرین کی مدد سے بلند عمارت کی دیوار تک پہنچے اور پھر اپنے ہاتھوں کی مہارت سے ایسے پورٹریٹس بنائے کہ کسی دیوار پر ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میسی دکھائی دئیے تو کہیں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نظر آئے۔آرٹ ورک کو راہگیروں نے بے حد پسند کیا اور ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن