ایف بی آر کے حکام کی توجہ کیلئے چند گزارشات
مکرمی! آپ کے موقر جریدے کے توسط سے FBR کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ ہر بجت سے پہلے اور بعد میں بڑئے پر زور طریقے سے اس چیز کا اعلان کیا جاتا ہے کہ اتنے ہزار نئے Tax Payer کا اضافہ کیا جائے گا لیکن پرانے Tax Payer کیلئے ریفنڈ کیلئے کوئی شفاف پالیسی کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ صورتحال یہ ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس میں ہزار ہا ایسے کیس موجود ہیں جن کا کوئی تنازعہ محکمہ کے ساتھ نہ ہے اور کئی سال پہلے اُنکا فیصلہ بھی ہو چکا ہے لیکن اُنکو یہ کہہ کر ریفنڈ نہیں دیا جا رہا کہ اعلیٰ حکام نے انکم ٹیکس کا ریفنڈ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اصرار کرنے پر کیس آڈٹ میں ڈال دیا جاتا ہے محکمہ سے گذارش ہے کہ کوئی ایسی شفاف پالیسی انکم ٹیکس ریفنڈ کے متعلق بنائیں کہ ٹیکس گزار کو یقین ہو کہ اگر انکم ٹیکس کے محکمہ کے پاس اضافی رقم چلی بھی گئی تو اضافی رقم کا پورا چیک اُسکو گھر بیٹھے ہی مل جائے گا۔ صرف اس صورت میں لوگ خوشی سے ٹیکس دینا پسند کریں گے ورنہ عوام تو پہلے ہی ٹیکسوں کی بھرمار سے نالاں ہیں۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا۔(بلال اشرف دھنپت روڈ قصور)