• news

صوابی: سابقہ صوبائی وزیر تعلیم معراج ہمایوں بی بی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

ٹوپی (آن لائن) سابقہ صوبائی وزیر تعلیم و ایم پی اے معراج ہمایوں بی بی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر شیراز خان کی قیادت میں ایک جرگہ جس میں این اے 18کے امیدوار حاجی سجاد خان،پی کے 44کے امیدوار باربر سلیم ،تحصیل ٹوپی کے صدر یاسر زمان،ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری اسرار خان ایڈووکیٹ ،تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے جھنڈا صوابی میں معراج ہمایوں کی رہائشگاہ پر ان کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی۔

ای پیپر-دی نیشن