سربیا میں سیاسی بحران ابتر، پارلیمان میں ہنگامہ آرائی معمول بن گیا: رپورٹ
سراجیوو (نیٹ نیوز) سربیا میں بوسنیائی مسلمانوں پر حملوں میں سینکڑوں کی شہادت کے بعد ابھی تک سیاسی صورتحال سنبھل نہ سکی۔ رپورٹ کے مطابق بحران جاری ہے۔ آئے روز پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی معمول بن گیا۔ بعض بوسنیائی نژاد ارکان دھویں کے گرنیڈ چھوڑ دیتے ہیں جس کے بعد قانون سازی بڑھی ہے نہ کوئی بل پاس ہوتا ہے۔ حکومت نے بھی نمٹنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ صورتحال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔