جنگ متاثرین کی بحالی فریقین میں اتفاق رائے نہ ہو سکا
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کے لیے حکومت میں شامل دھڑوں میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ سے تباہ حال علاقوں میں شہریوں کے روزگار اور بچوں کی تعلیم کے لیے حکومت چاہتی ہے این جی اوز کو آگے لائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ چند روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے عمائدین سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا۔ جنگ متاثرین خاندانوں کی کفالت کے اقدامات کریں گے لیکن یہ محض اعلان ثابت ہوا۔