ہانگ کانگ کو چین کی حوالگی کے 21 برس مکمل ہو گئے
بیجنگ (آن لائن)ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کی 21ویں سالگرہ،پرچم کشائی کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے بھی شرکت کی،1842میں جنگ ہارنے کے بعد چین کو ہانگ کانگ کا علاقہ برطانیہ کو دینا پڑا۔ایک معاہدے کے تحت یکم جولائی 1997کو برطانیہ نے ہانگ کانگ کا کنٹرول واپس چین کے حوالے کر دیا تھا،پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے ہانگ کانگ کے میں رائج نظام کے تحفظ کا اعادہ کیا۔