• news

سکاٹش جزیرے پر پالتو الوئوں کی چوری بڑھ گئی

لندن (نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ کے لوئس جزیرے پر وہ ایک عام طوفان رات تھی۔ صبح ہوئی تو تیز ہواؤں میں ہی وہاں کے رہائشی ڈونلڈ میکلیوڈ اپنے پالتو جانوروں کا احوال جاننے کے لیے باہر نکلے۔ یہ ڈونلڈ کا معمول تھا۔ لیکن جب وہ اپنے پرندوں کے کابک کے پاس پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ اس کی چھت غائب ہے۔ ڈونلڈ نے دیکھا کہ کابک کی چھت کو کسی نے اوپر سے کاٹ دیا تھا اور ان کا پالتو الّو سکریمپ بھی غائب تھا۔ کسی نے یا تو اسے چرا لیا یا پھر وہ چھت کے کٹتے ہی خود فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن