علامہ اقبال ائر پورٹ پر 14 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائرپورٹ پر گذشتہ روز 14 پروازیں منسوخ اور16 تاخیرکا شکار ہوئیں۔ جدہ جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 963۔ جدہ سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 962۔ ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 263۔ ٹوکیو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی پرواز 852۔ جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 759۔ اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 656۔ کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 405۔ کراچی جانے والی پی آئی کی پرواز 317۔ ابوظہبی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 776۔ جدہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 471۔ شارجہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 413۔ اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 655۔ کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 306۔ کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 404 منسوخ ہوئیں جبکہ جدہ جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 717 ساڑھے چھ گھنٹے۔ مسقط سے آنے والی اومان ائیر لائن کی پرواز 343 چالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔