• news

دی یونائٹیڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی کریڈٹ ریٹنگ AA- اور مستحکم آؤٹ لُک برقرار

لاہور (بزنس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پیکرا) نے حالیہ جاری کیے جانے والے اعلامیئے میں ملک کی چوتھی بڑی انشورنس کمپنی دی یونائٹیڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈکی کریڈٹ ریٹنگ AA- پر اطمینان کا اظہار کیا اور AA- ریٹنگ کو مستحکم اور برقرار رکھا ہے۔ اس تجزیے کے دوران کمپنی کے ذمیمہ نویسی نتائج، مارکیٹ میں عمدہ پرفارمنس اور مستحکم ری انشورنس معاملات کو پرکھا گیا۔ پیکرا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مارکیٹ اور انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے کمپنی احتیاط کے ساتھ ذمیمہ نویسی نتائج حاصل کر رہی ہے، جس سے کمپنی کے رسک پروفائل کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ کمپنی نے کلیم ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا ہے جس سے کسٹمر سروس کو بہترین بنانے میں مدد حاصل ہوگی اور مستقبل میں بیمہ صارفین زیادہ ذہنی اطمینان کے ساتھ بیمہ سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ یونائٹیڈ انشورنس کمپنی اپنی بیمہ سروسز کے اعلیٰ معیار اور نئے رجحانات کی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس وقت انشورنس سیکٹر میں یونائیٹڈکا شمار ملک کی چوتھی بڑی اور ممتاز ترین کمپنی میں ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن