پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے:پیرنصیر قادری
فیروزوالہ (نامہ نگار) تحریک ختم نبوت کے بانی اورعالم دین صاحبزادہ پیرنصیرقادری ن کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام سے بہت زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت میں ایک روپیہ پچیس پیسے اضافہ اورپٹرول کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ مہنگائی کاباعث بنے گاجس سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پرپندرہ ارب سے زائد کابوجھ پڑے گا۔حکومت اس مسئلہ پرفوری توجہ دے اورفی الفوراضافہ کے احکامات واپس لئے جائیں۔