سانحہ داتا دربار کے مجرموں کی عدم گرفتاری افسوسناک ہے: رضائے مصطفٰی نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) داتا دربار پر خودکش دھماکے کرنے والے مجرموں کی عدم گرفتاری کیخلاف تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام گزشتہ روز ہونے والے داتا دربار پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذ صاحبزادہ پیر رضائے مصطفی نقشبندی نے کہاہے کہ صوفیاء کی تعلیمات اپناکرہی ملک میں امن لایا جا سکتا ہے۔ خانقاہیں مسلمانوں کی محبتوں،عقیدتوں کا مرکز ومحور ہیں، مزارات اولیاء کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔ سانحہ داتادربار پر 8سال قبل دہشت گردی کرنے والے مجرموں کو بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ سعودی حکومت کی طرف سے آثار صحابہ کرام کو مسمار کا عمل قابل مذمت ہے۔