• news

اہلحدیث یوتھ فورس کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرہ، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کا نبی اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے خلاف بتی چوک، لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے حرمت رسول پر مر مٹنے کا عزم کیا۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل ، او آئی سی، حکومت پاکستان اور دیگر بین الاقوامی ادارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ گستاخانہ مقابلے کو فوری بند کروایا جائے۔ ہالینڈ پارلیمنٹ کے رکن اور پارٹی آف فریڈم کے سربراہ ملعون گیرٹ ویلڈرز نے نبی اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس کے صدر حافظ فیصل افضل شیخ، و دیگر نے اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام نبی اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے خلاف کیے گئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن