• news

عمران حکومت کیلئے اللہ کو بھول چکے، مفتی سعید نکاح پڑھانے والا بھی برس پڑا

لاہور (صباح نیوز) عمران خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کپتان سے متعلق حیران کن بیان دے ڈالا۔ مفتی سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے لئے اللہ کو بھول چکے ہیں۔ مفتی سعید کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان آج جو کچھ کررہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی دوسری اور تیسری شادی میں مفتی سعید کا نام نمایاں رہا تھا۔کیونکہ مفتی سعید نے ہی عمران خان کا نکاح پڑھایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب میڈیا پر عمران خان کی شادی کا اعلان کیا گیا تو اس سے پہلے ہی عمران خان کا نکاح ہو چکا تھا۔ عمران خان کی دوسری شادی ایک اینکر ریحام خان سے ہوئی۔ یہ شادی کچھ ماہ بعد ہی اپنے انجام کو پہنچ گئی جبکہ عمران خان نے تیسری شادی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے کی۔ عمران خان کی ان دونوں شادیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شادی کے اعلان سے قبل ہی شادی کر لی تھی۔ پھر جب میڈیا پر ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگ گئیں تو ان کو مجبوراً شادی کا اعلان کرنا پڑا۔ اس تمام صورتحال میں عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید خاموش رہے۔ تاہم اب مفتی سعید نے بھی عمران خان کے خلاف ایک بیان دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے بھی کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
مفتی سعید

ای پیپر-دی نیشن