الیکشن ذاتی مفادات نہیں قوم کی خدمت کے لئے لڑیں گے: اللہ اکبر تحریک کے امیدوار حافظ خالد ولید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پی پی 167سے نامزد امیدوار حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ الیکشن ذاتی مفادات نہیں قوم کی خدمت کے لئے لڑیں گے۔ پی پی 167کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اہل لاہور خدمت کی سیاست کرنے والوں کو کامیاب کروائیں گے۔ کارکنان گھر گھر جا کر نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ووٹ مانگیں۔ ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر میدان میں اترے ہیں۔ ملی مسلم لیگ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ خدمت خلق ہے۔ہم لوٹ مار اور کرپشن کی بجائے عوام کے مفاد کی سیاست کریں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔سوموار کے دن کالج روڈ پر واقع مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی پی 167میں بھرپور انتخابی مہم کا آغا ز کر دیا گیا ہے۔کارکنان ایک ایک ووٹر کے پاس پہنچیں اور انہیں ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کو ووٹ دینے کی طرف راغب کریں۔حکمرانوں نے وطن عزیز کو آئی ایم ایف،ورلڈ بنک کا غلام بنا دیا۔ ہم نے لاالہ الااللہ کی دعوت ہر گھر تک پہنچانی ہے‘یہی نظریہ پاکستان ہے اوراسی پر ملک قائم رہے گا۔