لیگی امیدواروں، مریم نواز کی انتخابی مہم میں زندہ شیر کی نمائش کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں اور مریم نواز کی انتخابی مہم میں زندہ شیرکی نمائش اور ضابطہ اخلاق کی ورزی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور دیگر ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں زندہ شیر کی نمائش انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مہم کے دوران شیر، چیتوں، جنگلی بلیوں، زندہ جانوروں اور پرندوں کی نمائش روکنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے۔ جنگلی جانوروں کو انتخابی مہم کا حصہ بنانا جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔