سابق دور میں ایوان وزیراعلیٰ کے ایک دن کا خرچ 21لاکھ
لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ایوان وزیراعلیٰ کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ شہباز شریف کے دور میں ایوان وزیراعلیٰ کے ایک دن کا خرچ21لاکھ روپے نکلا۔ ایوان میں افسروں نے خوب موجیں کیں، 2017-18 ء میں سابق وزیراعلی کے ایوان پر80کروڑ خرچ کئے گئے جبکہ ایوان وزیراعلیٰ کے1دن کا خرچ21لاکھ روپے نکلا۔ 30کروڑ زائد خرچ کئے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ایوان وزیراعلیٰ کے افسروں اور ملازمین کی سالانہ تنخواہوں کی مد میں 30کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ 15کروڑ روپے گاڑیوں کے پٹرول پر اڑائے گئے اور 10کروڑ روپے مالیت کے تحائف تقسیم کئے گئے۔