انتخابی مہم میں فلیکسس لگانے پر پابندی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے فریقین کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کی جانب سے انتحابی مہم میں امیدواروں کی تشہیر کے لیے پینافلیکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ضابطہ اخلاق کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پینا فلیکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، درخواست گزار وکیل نے دعوی کیا کہ پینافلیکس کے استعمال پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پابندی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
پینافلیکس